کراچی :منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران زرداری گروپ میں رقم منتقلی کے ثبوت مل گئے۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپر کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کرلیا ہے ۔
جے آئی ٹی ارکان زرداری گروپ میں رقم منتقلی پر جرح کریںگےجس کے بعد جے آئی ٹی 6اگست کو سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت پیش کرے گی
۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نجف مرزا کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں سپریم کورٹ میں پیشی سے قبل دوسے تین ایف آئی آرز بھی درج کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہےاوراس حوالے سے نجی بینک کے سر براہ اور دیگر تین افسران کوبھی طلب کیا جائے گا ۔