کراچی میں تحریک لبیک تیسری سیاسی قوت بننے میں کامیاب

کراچی سےتحریک لبیک تیسری سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی،ٹی ایل پی نےپی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لیے،تحریک لبیک کو کراچی سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد ووٹ ملے

 

تحریک لبیک نےکراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کو پیچھے چھوڑ دیا،ٹی ایل پی کو ملنے والے ووٹ پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے سے زیادہ ہیں

 

کراچی میں سب سے زیادہ 19 لاکھ سے زائد ووٹ تحریک انصاف کو ملے،کراچی سے 11 لاکھ 92 ہزار ووٹوں کے ساتھ ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر رہی

 

ٹی ایل پی کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیاب بھی ہوئی