لاہور:ٹیکس چوری کے مقدمےمیں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو مجرم قرار دیدیا گیا۔ اسپین کی عدالت نے اسٹار فٹبالر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ2سالہ قید سے بچنے کے لئے رونالڈو کو32 کروڑ 73 لاکھ روپے مزیدجرمانہ ادا کرنا ہوں گے، فریقین میں معاہدہ طے پا گیا۔
پرتگالی اسٹار کو2ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو پر دو ہزار گیارہ سے دو ہزار چودہ تک اسپین میں ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا۔