غزہ: اسرائیلی فوج نے سرحد کی جانب سے مارچ کرنے والے نہتے مظاہرین پر فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی سرحد پر نصب خاردار تار کے قریب مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 8 فسلطینی زخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ تاہم زخمیوں میں سے ایک نوجوان نے جام شہادت نوش کرلی۔
فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج شہید ہوگیا جبکہ 8 دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔