ٹرمپ انتظامیہ نے عرب نیٹوکی بحالی کی کوششیں شروع کر دی

 

واشنگٹن : 6 خلیجی ریاستوں کے ساتھ مصر اور اردن کے رہنما ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے رواں برس امریکی میزبانی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی اتحادی عرب ممالک کا یہ2 روزہ سربراہ اجلاس واشنگٹن میں12 اکتوبر کو شروع ہو گا۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فی الحال کانفرنس کے لیےوسط اکتوبرکی تاریخیں عبوری طور پر طے کی گئی ہیں اور ان میں ردوبدل کا امکان ہے۔ اس سمٹ کی امریکی اور عرب حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ یہ سمٹ مڈل ایسٹ سٹریٹیجک الائنس کے بینر تلے ہو گی۔ اس الائنس کو ’عرب نیٹو‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔