الافلاج:سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک ، دوسرے کو زخمی اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبداللہ الدلاک نے الافلاج میں سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ملزم نے متعدد گاڑیو ں کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔ بدامنی پھیلا دی تھی اور راہگیروں میں خوف وہراس پیدا کردیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے والوں کو بھی اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور واردات کے بعدفرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے ’’حد الحرابہ‘‘ کی سزا سنادی گئی تھی۔