بھارت :دریائے جمنا کی آبی سطح خطرے کے نشان سے بلند

 

نئی دہلی : بھارت میں گزشتہ2 دنوں سے ہو نے والی بارش اور ہریانہ کے ہتھین کنڈ بیراج سے مسلسل پانی چھوڑے جانے سے دہلی میں ہفتہ کو دریائے جمنا کی آبی سطح خطرے کے نشان بلند ہوگئی۔

 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی کے سیلاب کنٹرول محکمہ کے مطابق لوہے کے پل پر جمنا ندی کی آبی سطح 204.92 میٹر ہو گئی جو خطرے کے نشان 204.83 میٹر سے 0.09 میٹر زیادہ ہے۔ محکمہ نے احتیاطاً دریا کے کنارے رہنے والے لوگوں کو متنبہ کیا ہے۔ دریا کے علاقے میں واقع کچھ گاؤں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔