سکھر:سندھ کے ضلع تھر میں خواتین ووٹرز نے عام انتخابات 2018 میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے قومی سطح پر سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کا ریکارڈ قائم کردیا۔
مٹھی میں تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آراو) اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ ضلع تھر کے 2 حلقوں این اے-221 اور این اے-222 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ تھا۔
این اے-221 تھرپارکر ون میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 68 اعشاریہ 6 فیصد تھی اور مجموعی طور پر 72 اعشاریہ 83 فیصد خواتین اور 65 اعشاریہ 39 فیصد مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تھا۔
حلقے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 66 ہزار 527 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 9 ہزار 341 ووٹ مسترد کردیے گئے۔