نئی دہلی: بھارت نے امریکا سے ایک ارب ڈالر کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت فضائی حملوں سے بچاؤ کے لئے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا اور بھارتی وزارت دفاع نے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو میں تھری ڈائمینشنل ریڈار، شارٹ اور میڈیم رینج میزائل، لانچرز، فائر ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور حملوں کی نشاندہی کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس شامل ہیں۔
یہ میزائل سسٹم واشنگٹن کے علاوہ نیٹو کے یورپی ممالک، ماسکو اور اسرائیل کے کچھ شہروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔