اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی آزاد رکن کو پیسوں کی پیشکش نہیں کی گئی نہ ہی پیسے چلائے جارہے ہیں۔اگر کسی آ زاد رکن کو پیسوں کی پیشکش ہوئی ہے تو وہ بتائے۔پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی آزاد رکن کو پیسوں کی پیشکش نہیں کی گئی نہ ہی پیسے چلائے جارہے ہیں اگر کسی آ زاد رکن کو پیسوں کی پیشکش ہوئی ہے تو وہ بتائے۔
پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت کی تشکیل کیلئے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں ۔کچھ آزاد امیدوار پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے نمبرزپورے کرنے کیلئے اپنی زات سے اوپر سوچنا ہوگا۔قوم کی بہتری کیلئےکھٹن فیصلے کرنے ہونگے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم نئے پاکستان کی نئی قدریں متعارف کروائیں گے۔ کچھ آزاد ارکان پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔مجھے انتخابات میں شکست دینے والا اگر پارٹی میں آگیا ہے تواس سے مجھے کیا فرق پڑتا ہے؟۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ چوہدری برادران منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی۔بہت سے امیدوار جنہیں ہم نے ٹکٹ نہیں دیئے وہ اب پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پنجاب میں ہمارے نمبرز ن لیگ سے بڑھ گئے ہیں۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کپتان کا نائب کپتان ہوں وہ جہاں کہیں گے کھڑا ہوجائیں گے۔