وفاقی حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ کا فارورڈبلاک بنانے کاانکشاف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ نےکہا ہے کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،پارٹی کو توڑنے کی کوششیں کافی عرصہ سے جاری ہیں۔حکومت کی تشکیل کیلئے پی ٹی آئی کا سادہ اکثریت کا حصول ناگزیر ہے۔

 

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہوکر جدوجہد کرے تو زیادہ بہتر ہوگا،بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین اور رہنما حلقے کھلوانے کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں وہ صرف بیوقوف بنار ہے ہیں ن لیگ نے جس جس حلقے میں ری کائونٹنگ کی درخواست دی ان تمام حلقوں میں پی ٹی آئی نے شدیدمخالفت کی۔

 

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ججز کےرویئے اعلانات اور بیانات سب کے سامنے ہیں ،عوام میں شعور اور آگہی آنابہت خوش آئند بات ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ یہ الیکشن بھی تھے اورسلیکشن بھی ہوئی ۔ہمیں انہی تمام معاملات کے ساتھ رہنا ہے۔