لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کردیا اور کہا ہے کہ میری بنیادی ٹریٹمنٹ ہوگئی ہے تو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کیا ہے ۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ سےنوازشریف کو جیل نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے ۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے،اس لئے فی الحال انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos