نئی دلی :بھارت میں ایک گھرانے کی اجتماعی خودکشی کے بعد ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ رانچی کے ایک گھر سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مردہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
ابتدائی شواہد کے مطابق خاندان کے 2 افراد نے بقیہ افراد کو مار کر خودکشی کی، مرنے والوں میں 3مرد، 2 خواتین اور2 بچے شامل ہیں، واقعہ بظاہر خودکشی کا ہےلیکن مزید تحقیقات جاری ہیں۔رواں ماہ نئی دہلی میں بھی ایک گھرانے کے11 افراد نے اجتماعی خودکشی کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos