انقرہ :ترکی نے اپنے ملک میں متعدد غیر ملکی سفیروں کو اپنی سفارتی آداب اور حدود کی پاسداری کرنے کی تلقین کی ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے ایک اجلاس کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں متعدد سفیروں کی جنوبی قبرص میں مشرقی بحیرہ روم میں یکطرفہ طور پر ہائیڈرو کاربن کاروائیوں کی حمایت سے متعلق حمایت کااعلان کیا جانا بے معنی اورغیر ضروری ہے۔
ان متعلقہ ممالک کے سفیروں کو ہم سفارتی آداب کا خیال رکھنے اور حدود کو پار نہ کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جنوبی قبرصی انتظامیہ کی جانب سے جزیرے کے واحد مالک کی حیثیت سے حرکت کرنے اور قبرصی ترکوں کے حقوق پر داکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ترکی قبرصی ترکوں کے حقوق اور مفاد ات کو ہمیشہ خیال رکھے گا۔