قطر:طالبان اور امریکی وفود کی پہلی خفیہ ملاقات

 

دوحہ:امریکہ نے طالبان کا مطالبہ پورا کردیا ہے ، قطر میں افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر پہلی خفیہ ملاقات کر لی گئی۔امریکی اخبار کے مطابق براہ راست مذاکرات کے لئے طالبان کا مطالبہ پورا کردیا گیا ہے ۔ قطر میں طالبان اور امریکی وفود کی پہلی خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں امریکی معاون وزیر خارجہ بھی موجود تھیں جبکہ ملاقا ت میں افغان حکومت کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا ۔

 

قطر دفتر کے طالبان سربراہ نے مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت کی ہے ۔طالبان کے2رہنماؤں نے ملاقات کی تصدیق کردی ہے جبکہ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید ملاقاتیں بھی ہونگی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق 3013میں کرزئی کی حکومت کی وجہ سے طالبان اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات میںرکاوٹ پیدا ہوگئی تھی ۔