رحیم یار خان کے ماڈل شاپنگ مال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 دکانیں جل گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 3 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 17دکانیں جل گئی ہیں اور ان میں موجود کروڑوں روپے کا قیمتی سامان راکھ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ میں 45دکانیں اور 90اسٹال ہیں، جن میں جوتے، آرٹیفیشل جیولری، کھلونے، آرائشی سامان اور دیگر اشیاء کی دکانیں تھیں۔