افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنےسے 8افراد ہلاک
دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
افغانستان کے صوبے فراہ کے شہر ہرات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے شہر ہرات میں ہائی وے پر مسافر بس بم سے اڑا دی گئی جس کا نشانہ کابل قندھار ہائی وے سے گزرنے والی مسافر بس بنی۔
دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں،مسافر بس کابل جا رہی تھی۔
افغان صوبائی حکام کے مطابق زیر زمین بم افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے لگایا گیا تھا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔