لاہور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں سرد مہری کی خبریں دم توڑ گئیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کے ہمراہ دونوں رہنمائوں نے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر میڈیا سے گفتگو کی اور باہمی اختلافات کے تاثر کو دور کرنے کی کوشش کی ۔
شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ایک ساتھ صحافیوں سے گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دئیے ۔
پرویز خٹک نے بھی پارٹی میں گروپنگ کی تردید کی اور کہا کہ وزارت اعلیٰ کے عہدے کےلئے کوئی گروپننگ نہیں ہورہی ہے،میں میڈیا میں پھیلائی جارہی تمام باتوں کی تردیدکرتا ہوں ۔