کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما جام کمال نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ہے اور پی ٹی آئی سربراہ کو بلوچستان کی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ۔
عمران خان سے ملاقات کےلئے پہنچنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کےوفدکی قیادت جام کمال کررہے تھے دیگر ارکان میں زبیدہ جلال،خالدمگسی،اسرارترین اوراحسان اللہ ریگی شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعوت قبول کرتے ہوئے جام کمال کی بلوچستان میں حکومت کے قیام کےلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
جام کمال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو یقین دلایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کی غیر مشروط اور مکمل حمایت کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں جام کمال نے بلوچستان کی صوبائی حکومت میں تحریک انصاف کو وزارتوں کی پیشکش بھی کی ۔