سیالکوٹ میں تیزاب گردی ،2خواتین جھلس کر زخمی

متاثرہ خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

               
August 1, 2018 · شہر گزشت

 

سیالکوٹ :ملزمان 2خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے ہیں ,متاثرہ خواتین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیا لکوٹ میں درینہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے خالہ بھانجی پر تیزاب پھینک دیا،جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گئی ہیں ۔متاثرہ خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس کے مطابق تیزاب پھنکنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا ہے۔