کراچی: عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی ضمانتیں ضبط ہو گئی ہیں۔الیکشن قوانین کے مطابق ہر امیدوار کو ڈالے گئے ووٹوں کا ایک چوتھائی لینا لازمی ہوتا ہے، دوسری صورت میں ان کی جمع کرائی جانے والی ضمانت کی رقم ضبط ہو جاتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال مطلوبہ تعداد میں ووٹ لینے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن سندھ نے تینوں رہنماؤں کی ضمانتیں ضبط کر لی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سے انتخاب لڑنے والی فوزیہ قصوری، علی رضا عابدی، ڈاکٹر صغیر، رؤف صدیقی بھی اپنی ضمانتیں ضبط کرا بیٹھے ہیں۔