گورنر پنجاب نے میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی

لاہور: صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے ۔

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کےروبرو دائرکی تھی۔صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی تھی۔اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔

دوسری جانب علی ظفر نےمیشا شفیع کے خلاف 100کروڑ روپےہرجانےکادعوی دائرکررکھا ہے۔سول عدالت یکم اگست کواس دعوےکی سماعت کرےگی،میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کےباوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایاگیا۔