ایران افغانستان میں مداخلت کر رہا ہے۔جنرل نوراللہ قادری

 

کابل :افغان فوج کے ایک سنیئرعہدیدار نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر دہرے معیار پر چلنے اور دوستی کی آڑ میں افغانستان سے دشمنی کا الزام عائد کر دیا۔ افغان فوج کے بریگیڈ’207 ظفر‘ کے کمانڈر جنرل نوراللہ قادری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ایران مسلسل ہمارے ملک کے اندر مداخلت کر رہا ہے۔ ایران کی مداخلت کی وجہ سے جنوب مشرقی صوبے فراہ کا امن تباہ و برباد ہے۔