کراچی میں ایک شہری مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بے رحم گولی کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاکت ملزمان کی فائرنگ سے ہوئی۔
گیارہ بچوں کا والد نفیس خان فوج سے ریٹائمنٹ کے بعد رکشہ چلاتا تھا۔
اطالعات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے میں ملزمان کی لوٹ مارکے دوران پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزمان کا تو کچھ نہ بگڑا مگر دو طرفہ فائرنگ کے دوران رکشہ ڈرائیور نفیس خان گولیوں کی زد میں آگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نفیس خان ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
گرفتارملزم کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیاں چھیننے اورڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے لیکن نفیس خان اس کی فائرنگ سے نہیں مرا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان سے آپریٹ ہونے والا گینگ موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے 3 ساتھی موقع سے فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔