اسرائیلی عدالت نےعرب شاعرہ دارین طاطور کو فیس بک اور یو ٹیوب پر نظم ’ ریزسٹ، مائی پیپل ریزسٹ ‘ (مزاحمت کرو میرے لوگو) جاری کرنے پر پانچ ماہ قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صیہونی عدالت نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اشعار کہنے کے جرم میں فلسطینی شاعرہ کو 5 ماہ قید کی سزا سنادی، اسرائیلی عدالت میں شاعرہ پر اشعار کے ذریعے شہریوں کو شدت پسندی پر ابھارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی شاعرہ نے عدالت میں صیہونی افواج کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔
فلسطینی شاعرہ دارین طاطور نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’صیہونی عدالت میں قید کی سزا معمولی بات ہے کیوں کہ اسرائیلی عدالت سے سزا پانے کے لیے فلسطینی ہونا کافی ہے‘۔