مالی میں انتخابات کے دوران دہشت گردوں کا حملہ،12 فوجی ہلاک

بماکو:افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کی حفاظت پر مامور12فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
دار الحکومت بماکو میں ترجمان وزارت دفاع نے بتایا کہ حملہ نصف شب کو وسطی صوبہ سیجو میں کیا گیا جہاں پر درجنوں مسلح دہشت گردوں نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں گشت کرنے والے فوجی قافلہ پر گھات لگاکر حملہ کردیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فوجیوں کی جانب سے جوابی کارروائی میں 8 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیاہے۔
دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے قافلے میں شامل 2 فوجی ٹرک تاحال لاپتہ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔