لاہور میں بجلی کے سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
لاہور کے کئی علاقوں میں 5 گھنٹے سے بجلی غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔
بریک ڈاؤن کے باعث بند روڈ، شادمان، ٹاون شپ، جوہر ٹاون، سبزہ زار، گرین ٹاون، گلبرگ اور ملتان روڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
لیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی 220 کے وی کی لائن میں فالٹ کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، فالٹ کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی فالٹ نہیں ہے، لیسکو کا کوئی اپنا فالٹ ہو گا۔