مصرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی۔ 5مشتبہ عسکریت پسند ہلاک
عسکریت پسندحسم گروپ کے ارکان تھے اور وہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرناچاہتے تھے
August 2, 2018 · بام دنیا
قاہرہ:مصر کے صو بہ کالیوبیا میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5مشتبہ عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا ۔
مصری وزارت داخلہ کے مطابق مصر کے صو بہ کالیوبیا میں ایک کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5مشتبہ عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا ،عسکریت پسندحسم گروپ کے ارکان تھے اور وہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرناچاہتے تھے۔پولیس نے قاہرہ میں ایک اور کارروائی کے دوران 5 دیگر مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔