نیٹو کے لئے جاسوسی کرنے والا روسی سائنسدان گرفتار

 

ماسکو:روس میں ایک سائنسدان کو نیٹو کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے ، حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق روس کے سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ وکٹر کدریاتوسوف کوگرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

 

روسی سائنسدان نے مبینہ دغابازی کرتے ہوئے انتہائی خفیہ معلومات نیٹو کو فراہم کیں اورایک نیٹو ملک کو خفیہ معلومات سے مسلسل آگاہ رکھے ہوئے تھا۔مغربی ایجنسیوں نے سائنسدان سے روسی ہائپر سونک ٹیکنالوجیز سے متعلق معلومات حاصل کیں۔روس مگ 41 فائٹر طیارہ تیار کررہاہے جو نا صرف سپر سانک بلکہ ہائپر سونک صلاحیت کا بھی حامل ہے ۔