نئی دہلی:بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امسال ابتک87مقامی نوجوان مختلف جنگجوگروپوں میں شامل ہوچکے ہیں ،جن میں کئی اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی شامل ہیں ۔
مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ امور ہنس را ج کا لوک سبھامیں کہنا تھا کہ رواں برس جنوری سے جولائی تک کشمیروادی میں 87مقامی نوجوان مختلف جنگجوتنظیموں میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ ریاست میں 20جون سے گورنرراج نافذہونے کے بعد12نوجوان لاپتہ ہونے کے بعدجنگجوگروپوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔
سبھی87نوجوان جنوبی کشمیرکے 4اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ۔ مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ امور نے کہاکہ87 نوجوانوں میں سے14کاتعلق ضلع اننت ناگ، 35 کا تعلق ضلع پلوامہ ،23کاتعلق ضلع شوپیان اور15کاتعلق ضلع کولگام سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں جنگجوؤں کی سرگرمیوں کوروکنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے۔