ڈھاکا :بنگلا دیش کے وزیر اطلاعات حسن الحق نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں غیر قانونی قرار دیئے گئے 40 لاکھ افراد کا اس کے ملک سے کوئی تعلق نہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے وزیر اطلاعات حسن الحق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بنگالی بولنے والے ہر شخص کا تعلق بنگلا دیش سے نہیں جوڑا جا سکتا اور آسام کے پناہ گزینوں کا بنگلا دیش سے تعلق جوڑنا بالکل غلط ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس معاملے کو بی جے پی کا سیاسی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ2 روز قبل آسام کے 40 لاکھ پناہ گزینوں کو شہریت کی فہرست سے خارج کیا گیا تھا۔