کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئی اور مطاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن طلب کرلئے ہیں۔
پولیس نے مظاہرین کو الیکشن کمیش آفس جانے روک دیا ہے۔ احتجاج کے باعث شاہراہ عراق ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔