ذرائع کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے بیرون ملک کلب فٹ بال کھیلنے کے لیے پی ایف ایف کو آگاہ نہیں کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔
سیکریٹری پی ایف ایف احمد یار کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ نے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ کلیم اللہ نے حال ہی میں ترکی کے ایک کلب سے معاہدہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ ترک کلب اردھنپور کی نمائندگی کرتے تھے۔
26 سالہ کلیم اﷲ نے 2009 سے 2014 تک خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کلب کی نمائندگی کی اس کے علاوہ وہ کرغستان کے کلب ڈور ڈوئی اورامریکی کلبوں سیکرامانٹو اورتلسارونیکس کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔