کابل پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تینوں غیرملکیوں کو کابل میں ان کی گاڑی سے اغوا کیا گیا اوربعد میں ان کی لاشیں ضلع موسوی سے برآمد ہوئی ہیں۔
اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ غیرملکی شہری اپنی گاڑی میں ایئرپورٹ جارہے تھے جب انھیں اغوا کیا گیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شہری کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والی فرانسیسی کمپنی سوڈکسو کے لیے کام کرتے تھے۔
سکیورٹی حکام نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں اوران کی کمپنی سے تصدیق بھی کرائی گئی ہے۔
اہلاک ہونے والوں میں ملائیشیا کا 64 سالہ شہری، بھارت کا 39 سالہ شہری اورمقدونیہ کا 37 سالہ شہری شامل ہے۔