امریکی ایئر بیس میں مسلح شخص کی موجودگی پر سیکورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن:امریکہ کی ریاست اوہائیو کے ایئر بیس میں اسپتال کے اندر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے ایئر بیس کو بند کردیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے ایئر بیس کے اسپتال میں مسلح شخص کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔ اطلاع کے بعد ایئر بیس کوفوری طور پر بند کردیا گیاہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا۔ ملازمین کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔میڈیا کے مطابق اسپتال کی ساتویں منزل میں ممکنہ طور پر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔