بھارتی فوج نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو
بھارتی فوج نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو

بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سوپور میں محاصرے کے دوران دونوں کشمیریوں کو شہید کیا۔ جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
انتظامیہ نے ضلع بارہ مولا میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔