لاہور: ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا۔
26 سالہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے، قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں اور اب انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا۔
احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 3 سنچریاں ارو 4 نصف سنچریاں، ایک روزہ کرکٹ میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں جب کہ محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔