افغان نیوزویب سائٹ طلوع نیوز کے مطابق مسجد میں دھماکا اُس وقت ہوا جب وہاں نمازجمعہ ادا کی جارہی تھی۔
پکتیا کے پولیس چیف راز محمد مندوزئی نے بتایا ہے کہ برقعہ میں ملبوس 2 خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
پولیس چیف محمد مندوزئی نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
صوبائی پولیس چیف کے مطابق خودکش بمباروں نے حملے میں ہینڈ گرینیڈ بھی استعمال کئے۔
دوسری جانب خودکش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی جبکہ افغان طالبان نے حملے میں ملوث ہونے تردید کی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے مسجد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے قوم کے اتحاد پرکوئی اثرنہیں ڈالیں گے۔