اسرائیل نے غزہ کو گیس اور تیل کی سپلائی روک دی

غزہ:قابض صہیونی ریاست کی طرف سےغزہ کی پٹی کو تیل اور گیس سمیت ایندھن کی دیگر اقسام کی سپلائی دوبارہ بند کر دی ہے۔
صہیونی ریاست کی جانب سے سپلائی بند کرنے کی وجہ سے غزہ میں گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صارفین کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں گھریلو گیس کے مراکز کی طرف سے صارفین کو بتایا گیا کہ ان کے پاس گیس کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔

وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں غزہ کی پٹی کو کرم ابو سالم کے راستے ایندھن کی سپلائی بند کرنے کا حکم دیا تھا،غزہ کی تجارتی گزرگاہ کرم ابو سالم کے بند ہونے کے نتیجے میں ان کے پاس موجود گیس ختم ہوگئی ہے۔