اسلام آباد: نگران وزیر اعظم ناصرالملک نے گلگت بلتستان میں سکول جلائے جانے والے واقعات کی مذمت کی ہے ۔
نگران وزیر اعظم ناصرالملک نے سکول جلائے جانے کے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افرادکوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے، سکول نذرآتش کیے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔یادرہے کے اس قبل عمران خان نے بھی ان واقعات کی مذمت کی ہے۔