تل ابیب:اسرائیلی فضائیہ نے ایک حملہ کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں میں 7 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج نے بتایاکہ یہ جنگجو شامی علاقوں سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ فوجی کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب داعش کے یہ مشتبہ اراکین لائن آف کنٹرول کو عبور کرتے ہوئے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے۔
حالیہ دنوں میں شامی صدر کی اتحادی افواج نے مقامی ملیشیا گروہوں اور روسی عسکری تعاون سے ان علاقوں میں موجود باغیوں کو تقریبا شکست دے دی ہے اور اب شامی فورسز اس علاقے میں اسرائیلی محاذوں کے کافی نزدیک پہنچ چکی ہیں۔