سعودی فوجی تنصیبات کی جاسوسی کرنے پر یمنی شہری کو سزائے موت

 

ریاض:سعودی فوجداری عدالت نے مملکت کی فوجی تنصیبات اور سرکاری مقامات کی جاسوسی کرنے پر یمنی شہری کو موت کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق یمنی شہری واٹس ایپ پر حوثی باغیوں سے ہدایات لیتا رہا تھا اور مالی معاوضے نیز اعلی عہدے کے وعدے پر دہشت گرد حوثیوں کو مملکت مخالف اطلاعات فراہم کر رہا تھا۔ اس نے سرکاری اداروں اور املاک سمیت امن و امان کو نقصان پہنچانے کی غرض سے فوجی و سرکاری ٹھکانوں کے نقشے حوثیوں کو فراہم کئے تھے۔ ملزم سعودی عرب کی میزبانی میں رہ رہا تھا۔ عدالت نے یمنی ملزم کے خلاف عائد کردہ تمام الزامات ثابت ہو جانے پر نشان عبرت بنانے کے لئے موت کی سزا سنا دی۔