قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 5 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے شوپیاں کے گاؤں کلورا میں محاصرے کے دوران 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 20 کشمیری زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے ذرائع کے مطابق 20 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا تھا۔ جن میں سے 5 کو خصوصی طبی امداد کے لئے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر رکھی ہے۔