بھارت میں مسلمان نوجوان پر تشدد، جبری داڑھی منڈوا دی

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 3 افراد نے مسلمان نوجوان پر تشدد کرکے جبری داڑھی منڈوا دی۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کے مضافاتی علاقے گروگرام میں 3 افراد نے مسلمان نوجوان کو پاکستانی قرار دیتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اس کی داڑھی منڈوا دی اور اس سب کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
اس مسلمان نوجوان پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔