پنجاب میں کسی تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہری شیا لان چانگ سرگودھا کی نبیلہ کو دل دے بیٹھے اور پھر ان کی محبت رشتہ داری میں بدل گئی۔
شیا لان چانگ نے اپنی محبت کو لازوال کرنے کیلئے نبیلہ کے گھر والوں سے ان کا ہاتھ مانگا اوراسے اپنی دلہن بنالیا۔
نبیلہ اورشیا لان چانگ کی شادی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی جبکہ پنجابی اسٹائل کا ولیمہ بھی رکھا گیا جس میں چینی دولہا نے دیسی اندازاپنا کر سب کے دل جیت لئے۔
شیا لان چانگ کے مطابق اب وہ جلد نبیلہ کو پاکستان سے چین لے جائیں گے۔
نبیلہ سے قبل بھی رواں برس اپریل میں سرگودھا کی شمع نے بھی چینی لڑکے بدھیو سے شادی کی تھی۔
شمع اور بدھیو کی شادی بھی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔
نبیلہ اور شیا لان چانگ کی محبت کے برعکس شمع اور بدھیو کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں رشتے میں بدل گئی۔
اس سے قبل متعدد پاکستانی لڑکے چین میں دوران تعلیم یا ملازمت متعدد چینی لڑکیوں سے شادیاں کرکے انہیں پاکستان لاچکے ہیں۔