برمنگھم:پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نےسنسنی خیر مقابلے کے بعد بھارت کو30 رن سے شکست دے دی۔
تیسرے دن100 رنز پر پانچ وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو کپتان ویرات کوہلی اور دینیش کارتھک وکٹ پرموجود تھےاوربھارت کو جیتنے کے لئے 84 رن درکار تھے۔
کھیل کے آغاز پر پہلے ہی اوور میں دینیش کارتھک کی وکٹ گر گئی، 20 رنز کے انفرادی سکور پر انہیں جیمز اینڈرسں نے آوٹ کیا۔کوہلی کریز پر ڈٹے رہے اور نئے آنے والے بے باز ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر 39 رن کا اضافہ کیا۔ کوہلی نے دوسری اننگ میں 51 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے بن اسٹوکس نے چار، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔چار بھارتی بلے باز دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔