ترکی کاسپرپاور کو دوٹوک جواب۔ دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد

انقرہ:ترکی نے امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئےدو اعلیٰ حکام پر پابندیوں کے بدلے امریکی وزیر داخلہ اور جسٹس منسٹر کے اثاثے منجمد کر دیے، طیب اردان نے کہا امریکی اقدامات ناقابل قبول ہوں گے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ترکی دو امریکی وزیروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ یہ اس امریکی اقدام کا ردِعمل ہے جس کے تحت امریکہ نے ترک حکام پر اسی قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ دو نیٹو اتحادیوں کے درمیان ایک امریکی پادری اینڈریو برنسن کے معاملے پر کشیدگی ہے جو دو سال سے دہشت گردی کے الزام کے تحت ترکی میں قید ہیں۔
ترکی میں دو ہزار سولہ کی بغاوت میں امریکی پادری پر دہشت گردی کے الزامات میں پادری کی قید پر دو نیٹو ممالک آمنے سامنے آ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی وزیر داخلہ اور جسٹس منسٹر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترک صدر کا کہنا تھا امریکی اقداما ت ناقابل قبول ہیں، اس سے قبل امریکا کی جانب سے ترک وزیرِ داخلہ اور وزیرِ قانون پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔