وادی جہلم میں3سیاح ڈوب گئے2کوبچالیاگیا

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے وادی جہلم میں واقع چھم آبشارپر ڈوب جانے والے 3 سیاحوں میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تیسرے سیاح کی تلاش جاری ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک واقعہ چناری کے مقام پر پیش آیا جہاں 3 سیاح آبشار پر نہاتے ہوئے تیز پانی کی زد میں آ گئے، واقعے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو بچا لیا، سیاحوں کا تعلق نارووال سے بتایا جا رہا ہے۔شمالی علاقہ جات اور وادی کشمیر میں سیاحوں کے تیز رفتار پانی میں ڈوب جانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، ایسے سانحوں کی وجوہات میں سیاحوں کی غفلت اور ریسکیو کے ناکافی اقدامات شامل ہیں۔