کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خفیہ ق لیگ کو جتوانے کے لیے ملک داؤ پر لگا دیاہے۔
ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مجرمانہ ہے اس نے گھناؤنا کھیل کھیلا ہے، چیئرمین الیکشن کمیشن استعفا دیں اور دھاندلی کی تحقیقات سینٹ کی فل ہاؤس کمیٹی سے کروائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ عام انتخابات کا فراڈ کھل کر سامنے آ رہا ہے،الیکشن کمیشن بتائے کہ کس نے آر ٹی ایس بند کیا،پریذائیڈنگ آفیسر لاپتہ ہوئے کہ نہیں ، اگر پریذائیڈنگ افسر لاپتہ نہیں ہوئے تو نتائج میں غیرمعمولی تاخیر کیوں ہوئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں جانے پر قائل نہ کرتے تو حالات مزید خراب ہوجاتے