جکارتہ:انڈونیشیاکے کنونشن سینٹرمیں 26ویں سالانہGaikindo آٹو شودھوم دھام سے جاری ہے جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نسان، لینڈ روور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ۔
گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس موٹر شومیں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمارکار ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شرکت کی جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ آٹو شو میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔
یہ آٹو شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد12اگست کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس ،اسپورٹس کار، ایڈوانس ٹرکس اور بائیکس کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔
کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاتعدادافرادکی شرکت کی توقع ہے جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیاہے ۔